117
یہ فلسطینی حامی مظاہرے غزہ شہر کے ایک اسپتال پر بمباری کے بعد کیے گئے۔ ہسپتال زخمیوں اور فلسطینیوں سے بھرا ہوا تھا جو یہاں پناہ لینے آئے تھے۔ اس دھماکے میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تھے۔ حماس اسے اسرائیل کا حملہ قرار دے رہی ہے اور اسرائیل کہہ رہا ہے کہ یہ فلسطینی دہشت گردوں کا ایک غلط فائر کیا گیا راکٹ تھا جو وہاں پھٹا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
غزہ میں بمباری، پاکستان کی شوبزشخصیات کا شدید رد عمل
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، دھماکے میں تقریباً 500 افراد ہلاک ہوئے۔ فلسطین کے حامی مظاہرین ٹورنٹو میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے بلور اسٹریٹ اور ینگ اسٹریٹ پر جمع ہوئے۔ بہت سے لوگوں نے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔