غزہ پر تاریخ کے سب سے تباہ کن اور انسانیت سوز حملے نے ہر دردمند دل کو چھو لیا ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اسرائیلی فوج کی جانب سے دہشت گردی کی بدترین کارروائیوں اور گھناؤنے جنگی جرائم کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔کھیلوں اور شو بزنس سے وابستہ اہم شخصیات اسرائیلی مظالم بند کرنے اور فلسطینیوں کا اجتماعی قتل بند کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی آواز بلند کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔آل راؤنڈر شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، افتخار احمد، حارث رؤف اور سابق کرکٹر اظہر علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کے قومی پرچم کی تصاویر پوسٹ کرکے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کیا۔
124