809
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے لیے قابل قبول کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو اور مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ مشکل ترین مسائل کو بھی بامعنی اور مثبت بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور دونوں ممالک کو کشیدگی کو روکنے کے لیے انتہائی تحمل سے کام لینا چاہیے۔