اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )منگل 21 جون کی صبح کلاڈ فلیئر سرور میں فنی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے بڑے نیوز چینلز اور دیگر اداروں کی ویب سائٹس نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا۔
متاثرہ ویب سائٹس کو اس وقت بلیک آٹ کر دیا گیا جب اچانک کلاڈ فلیئر کی خرابی نے منسلک سسٹم کو متاثر کیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثرہ ویب سائٹس کلاڈ فلیئر سروس سے منسلک ہیں۔ یہ ویب سائٹ سرورز کی ایک وسیع رینج کو سنبھالتا ہے اور بہت سی معروف ویب سائٹس کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
کلاڈ فلیئر پر تکنیکی خرابی یا سائبر حملے کے بعد، تمام متاثرہ ویب سائٹس پر 500 اندرونی ایرر میسجز آنا شروع ہو گئے۔
دنیا بھر کی مختلف ویب سائٹس پر آنے والی یہ تکنیکی خرابی چند گھنٹوں تک جاری رہی جس کی وجہ سے بڑے چینلز سمیت دیگر ادارے بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرنے سے قاصر رہے۔
The Cloudflare team is aware of the current service issues and is working to resolve as quickly as possible. Updates can be followed here. https://t.co/22Yiyu3lKJ
— Cloudflare (@Cloudflare) June 21, 2022