اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) ملک کی مشکل معاشی صورتحال کے دوران چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کو دو ارب تیس کروڑ ڈالرقرض دے دیا
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چینی قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیا گیا ہے
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ رقم ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرے گی
اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پاکستان اب ڈیفالٹ نہیں بلکہ بہتری کی طرف بڑھے گا
سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی تمام کارروائیاں نہایت خوش اسلوبی سے چلائی گئیں
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خسارہ پورا کرنے کے لیے ہمیں دنیا بھر سے پیسے منگوانے پڑتے ہیں۔
I am pleased to announce that Chinese consortium loan of RMB 15 billion (roughly $2.3 billion) has been credited into SBP account today, increasing our foreign exchange reserves.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 24, 2022