پاکستان کی جمہوریت،آئین اور انتخابات ایک آدمی کیلئے روکے گئے،بلاول بھٹو 

بلاول بھٹو نے سانحہ کارساز کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مطالبہ ماننا پڑے گا، 90 دن سے زائد کی کڑوی گولی تب ہی کھائی جا سکتی ہے جب الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، الیکشن میں تاخیر ووٹ کی عزت نہیں، بے عزتی ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں جو بھی کہوں حق مانگوں گا، انہوں نے کہا کہ امید ہے ریاستی انتظامات کے بعد استقبال بڑا ہوگا اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو فلسطین کے لیے بولنا پڑے گا، فلسطینی تنہا نہیں، پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو 16 سال گزر چکے ہیں، محترمہ شہید ملک کو آمریت سے آزادی دلانے آئیں، محترمہ شہید کی وطن واپسی تاریخی دن تھا، آج ہم بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 18 اکتوبر کو بزدل دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، حملے میں 200 کے قریب جیالے شہید ہوئے، جیالے تخت پر چڑھ کر پیپلز پارٹی جیسے نظریات، منشور، وفادار کارکنوں کی خاطر شہادت قبول کرتے ہیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے عوام تنہا نہیں ہیں۔ جب تک پاکستان ہے فلسطین کے عوام تنہا نہیں ہو سکتے، مشکل کی گھڑی میں فلسطین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات نے مکہ مکرمہ میں ضیاءالحق سے وعدہ لیا تھا کہ وہ بھٹو کو پھانسی نہیں دیں گے، ضیاءالحق نے وعدے سے مکر گئے اور بھٹو کو پھانسی دے دی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca