سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف کی علالت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عداوت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی اور وہ صدمے برداشت کرے جو مجھے اپنے پیاروں کے لیے برداشت کرنا پڑے۔
نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے پرویز مشرف کی صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہتے ہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو واپس لانے کے لیے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے، فیصلہ ان کے اہل خانہ نے کرنا ہے۔
میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 14, 2022