پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے کیونکہ وزارت خزانہ کا قلمدان کسی کے پاس نہیں ہے۔ بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ عوام کو سستا گھی، چینی اور آٹا فراہم کرنے پر 200 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جب کہ ایک سال میں ترقیاتی پروگراموں پر 685 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔
صوبائی بجٹ میں صحت کے نئے منصوبوں کے لیے 174 ارب روپے اور تعلیم کے نئے منصوبوں کے لیے 56 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ 78 ارب روپے نئی سڑکوں کی تعمیر اور 10 ارب روپے خستہ حال سڑکوں کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ ۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اربوں روپے رکھے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لیے 31 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں سماجی شعبے، امن و امان اور کم آمدنی والے افراد کو ترجیح دینے اور سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری، دفاتر کی تزئین و آرائش سمیت سرکاری اخراجات میں 30 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفری پابندی کی تجویز ہے۔