پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی بڑھنے سے ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مہنگائی میں اضافے کے باعث ہوا۔ ہم خط غربت سے نیچے کی آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے یعنی 15 ماہ بعد۔ آئینی اور قانونی طور پر حکومت بدل چکی ہے۔ عام انتخابات اگست یا ستمبر 2023 میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے وسائل پیدا کیے جائیں گے اور اس کے لیے دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔ غربت میں کمی کے لیے ملک میں تعمیر نو کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے اہداف کے حصول کے لیے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اور اگر ہم اقتدار میں واپس آئے تو ترقی، خوشحالی اور امن کے ایجنڈے پر پوری قوت سے کام کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca