لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔
سماعت کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر زبیر خان نیازی، میاں محمود رشید، شفقت محمود، یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسر گیلانی، امتیاز محمود شیخ، ندیم عباس اور عندلیب عباس کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب وارنٹ جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔