پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان بلامقابلہ پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اعلامیے کے مطابق دیگر دو پینلز کے امیدواروں نے عمران خان کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد وہ بلا مقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ مستعفی ہونے والے پینل میں سے ایک کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ اور دوسرے کی سربراہی نیک محمد کر رہے تھے۔
شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور اسد عمر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔