اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے دوران سماعت بیان دیا کہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیار کو نظر انداز کیا گیا، ڈونرز تیسرے نمبر پر نہیں ہیں
اس موقع پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی بار کوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔
اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وہ دونوں طرف کی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا کیس فائنل ہو گیا ہے۔
باقی سیاسی جماعتوں کو بھی فنڈنگ کا حساب دینا چاہیے
بعد ازاں ای سی پی نے پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کیس کے فیصلے کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس 8 سال سے زیر التوا ہے۔