چیف الیکشن کمشنر کا پی پی 167 میں فائرنگ کا نوٹس

 

اردو ورلڈ کینیڈا (  ویب نیوز)چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آئی جی پنجاب سے رابطہ کرنے کی ہدایت  کی

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب شفاف انکوائری کرکے رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور انتظامیہ گن کلچر اور تشدد میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے شبیر گجر اور مسلم لیگ ن کے نذیر چوہان کو نوٹس جاری کر دیئے۔

دونوں امیدواروں کو 20 جون کو ڈی آر او کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نذیر چوہان کو 20 جون کو دوپہر 12 بجے اور شبیر گجر کو 20 جون کو 3 بجے دفتر طلب کیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ فوری اور غیر جانبدارانہ کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca