چیئرمین نیب کی تقرری پرسوچ سمجھ کر اقدام کریں ، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل کو مشورہ

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کو چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے سوچ بچار  کے بعد اقدام کرنے کا مشورہ دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہائی پروفائل کیسز میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین نیب کی تقرری سسٹم سے باہر کسی کی رائے سے متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مشورہ دیا کہ چیئرمین نیب کو قابل اور ایماندار شخص ہونا چاہیے، اس لیے چیئرمین نیب کی تقرری پر غور کیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب بے بنیاد کیس بنانے کا دباؤ قبول نہ کرے۔ نیب پر دباؤ ہے تو ہمیں لکھیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی کیس چننا اور چھوڑنا ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca