انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہوکر 203 روپے کا ہوگیا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان کا سامنا ہے، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 41 ہزار 494 تک پہنچ گیا
خیال رہے کہ مالی سال 2022 میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی ہوئی تھی جب کہ ایک سال میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی ہوئی تھی
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو جلد از جلد اخراجات میں کمی کرنا ہو گی، ساتھ ہی ادھار لیے گئے تیل کی درآمد کے لیے مختلف ممالک سے بات کرنی ہوگی
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی منظوری سے دوست ممالک سے قرضے لینے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے بھی قرضے حاصل کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ یہ آسان ہو جائے گا جس کے بعد روپے کی قدر بڑھنے کا امکان ہے۔