اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2.4 پیسے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی 212 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔ اپریل میں امریکی ڈالر 172 روپے کے قریب تھا۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت نے فوری طور پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کیا، جس میں گیس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا گیا
دریں اثناء حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے دباؤ میں 26 مئی سے 15 جون تک لگاتار تین بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملکی کرنسی بدترین تنزلی کی جانب گامزن ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے ہیں۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔