کراؤن کا ورلڈ جونیئر جنسی حملہ مقدمے میں بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

 

کینیڈا میں ورلڈ جونیئر ہاکی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں پر لگائے گئے ہائی پروفائل جنسی حملے کے مقدمے میں بریت کے بعد کراؤن پراسیکیوشن نے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراؤن کے پاس اپیل دائر کرنے کے لیے 30 دن کا وقت تھا، لیکن جمعرات کے روز وکلاء کو اطلاع ملی کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جائے گی۔ اونٹاریو اپیل کورٹ کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوئی نوٹس آف اپیل وصول نہیں ہوا۔مقدمہ جنوری 2024 میں اس وقت درج کیا گیا جب پانچ کھلاڑیوں، مائیکل میک لیوڈ، کارٹر ہارٹ، ایلکس فورمینٹن، ڈیلن ڈوبے اور کیلان فوٹے پر جنسی حملے کے الزامات لگائے گئے۔ تاہم 24 جولائی 2025 کو سپیریئر کورٹ جسٹس ماریا کیروچیا نے ان تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ مائیکل میک لیوڈ پر یہ الزام بھی تھا کہ وہ جنسی حملے میں شریک کار تھا لیکن وہ بھی اس الزام سے بری ہو گیا۔
فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس کیروچیا نے کہا کہ استغاثہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے قرار دیا کہ مدعیہ (جس کی شناخت ’’ای۔ایم‘‘ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے) کی گواہی نہ تو قابل اعتبار ہے اور نہ ہی قابل بھروسہ۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس میں "حقیقی رضامندی” ثابت ہوئی ہے اور خوف کے تحت دی گئی رضامندی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
استغاثہ کی اپیل کرنے کی گنجائش محدود ہوتی ہے اور اس کے لیے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ بریت میں کسی بڑے قانونی نقص کا دخل ہے جس نے مقدمے کے نتیجے کو متاثر کیا ہو۔ لیکن اس مقدمے میں ایسا کوئی قانونی نکتہ نہیں اٹھایا گیا۔یہ واقعہ جون 2018 کا ہے جب ہاکی ٹیم نے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد لندن، اونٹاریو میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ مدعیہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بار میں تھی جہاں کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی۔ اس رات اس نے میک لیوڈ کے ساتھ کمرے میں جنسی تعلق قائم کیا لیکن بعد میں اس پر الزام لگایا گیا کہ کمرے میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے بھی غیر رضامندی کے ساتھ اس پر جنسی حملہ کیا۔ تاہم عدالت نے یہ الزام ثابت نہ ہونے پر تمام کھلاڑیوں کو بری کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔