کراچی کے علاقے ملیر سے گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والی بچی دعا زہرہ کو بہاولنگر سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔
دعا زہرہ کو کراچی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے بعد بہاولنگر سے بازیاب کرایا گیا۔ ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ دعا کےشوہر کوبھی گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دعا زہرہ اور ظہیر احمد کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کراچی لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ عدالتی احکامات کے بعد سندھ پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے وزارت داخلہ سے مدد طلب کی تھی جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
30 مئی کو کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کیس کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی سندھ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ایک اور افسر تعینات کردیا۔ حکم دیا
عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ صوبے کی پولیس اتنی نااہل ہو چکی ہے، عدالت 21 روز سے احکامات جاری کر رہی ہے، بچی کو بازیاب نہیں کروایا گیا، پولیس بچی کو نہیں بچائے گی تو بچی کو کون بچائے گا۔