738
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
مثبت کیسز بڑھنے لگے ۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 650 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 138 افراد میں متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کورونا کی شرح 21.23 فیصد رہی۔
دوسری جانب کراچی کے بعد ملک بھر کے شہروں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 8 فیصد رہی۔
اس کے علاوہ حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔