اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا۔
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے شارع فیصل، میٹرو پول، آئی آئی چندراگر روڈ، ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔
شرجیل میمن کے مطابق 29 کلومیٹر طویل روٹ پر صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک 30 بسیں چلیں گی جن کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے نارتھ کراچی سے کورنگی تک بسیں چلائی جائیں گی تاہم 14 اگست سے قبل کراچی کے تمام 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی جب کہ رواں ہفتے مزید 130 بسیں کراچی پورٹ پہنچ جائیں گی۔