کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل لانچ کردیا، چند گھنٹوں میں لاکھوں صارفین کا ریکارڈ قائم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا جس نے چند گھنٹوں میں لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کو صارفین سے متعارف کرایا اور ان سے کہا کہ وہ میرے چینل کو سبسکرائب کریں اور اس نئے سفر میں میرا ساتھ دیں۔

اس کے چینل نے اس وقت 11.2 ملین سبسکرائبرز حاصل کیے ہیں، اور ان کی ایک ویڈیو کو صرف 13 گھنٹوں میں 7.6 ملین سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اکاؤنٹس ہیں، ایکس پلیٹ فارم پر 112.5 ملین فالوورز، فیس بک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 636 ملین فالوورز ہیں۔39 سالہ پرتگالی فارورڈ، جو پانچ بار بیلن ڈی اور جیت چکے ہیں، سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca