انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران ایک سال سے زائد عرصے سے کنٹریکٹ کے بغیر کام کر رہے ہیں اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ٹال مٹول کی پالیسی چھوڑ کر اپنے اراکین کی بنیادی ترجیحات پر سنجیدگی سے غور کرے۔ ان ترجیحات میں خصوصی ضروریات کے حامل طلباء کو مزید مدد فراہم کرنا، تعلیم میں عملے کے بحران کو حل کرنا، منصفانہ معاوضے کی پیشکش پر غور کرنا اور اسکولوں میں تشدد کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے مذاکرات تاحال جاری ہیں اور یونین کی جانب سے ہڑتال کب کی جائے گی اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں اونٹاریو کے وزیر تعلیم اسٹیفن لیشے نے ہڑتال کی خبروں کو انتہائی مایوس کن فیصلہ قرار دیا۔انھوں نے معاہدے کو مکمل نہ کرنے کا ذمہ دار ETFO کو ٹھہرایا۔ اونٹاریو انگلش کیتھولک ٹیچرز ایسوسی ایشن بدھ یا جمعرات کو ہڑتال کا ووٹ بھی منعقد کرے گی۔
77