222
ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام کے بارے میں گستاخانہ بیان دینے پر پولیس نے طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی جے پی کے ترجمان نوپور شرما کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت نوپور شرما کو ان کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا جائے گا اور قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ او آئی سی، ایران، سعودی عرب، ترکی، قطر اور افغانستان اور دیگر ممالک نے بی جے پی کے ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔