ہنیہ کے قتل کاایسا بدلہ لینگے اسرائیل پچھتائے گا،سربراہ ایرانی فوج 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کا کہنا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے۔میجر جنرل باقری نے کہا کہ کئی اقدامات کرنے ہوں گے، اسرائیل کو توبہ کرنا پڑے گی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا تھا۔

اسماعیل ہنیہ کے انتقام میں ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کی بہن، بیٹے اور پوتے سمیت خاندان کے کئی افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔