143
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح سکاربورو میں ایک بڑے گھر میں لگنے والی آگ سے نکالے جانے کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔
ہنگامی عملے کو برچ ماؤنٹ روڈ اور ہائی وے 401 کے قریب صبح 2:30 بجے کے بعد گھر پر بلایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ایک 80 سالہ مرد اور ایک 79 سالہ خاتون کو گھر سے نکالا گیا۔ دونوں افراد کو زخمی حالت میں علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جہاں پر مرد کو مردہ قرار دیا گیا اور خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
ٹورنٹو فائر سروسز کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور آگ کس وجہ سے لگی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
کوئی اور تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔