اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کے قریب ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں اے ایم ایل کے سربراہ نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ انہیں کوئی مدد نہیں ملی اور نہ ہی انہیں ملاقات کا موقع دیا گیا۔
شیخ رشید نے زور دے کر کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے آنے والے دس دن بہت اہم ہیں اور اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اثاثے ہمارے لیے ہماری جانوں سے زیادہ قیمتی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مخلوط حکومت بالخصوص شریف خاندان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو گہرے معاشی بحران میں دھکیلنے کے ذمہ دار ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ارب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے دس روپے بھی سیلاب متاثرین کو نہیں د ئیے۔
ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے،ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہی ملا،قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے،ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں،بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے،کھرب پتی حکمرانوں نےاپنی جیب سے١٠روپے بھی سیلاب زدگان کو نہی دیے،سیاست کے١٠روزبہت ہی اہم ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 23, 2022