ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)دس پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم، صحت، آگاہی اور سماجی خدمات میں ’’ڈیانا ایوارڈ‘‘ جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کیا ،ایوارڈ لینے والوں میں ایک لڑکی کی عمر سب سے کم اٹھارہ سال ہے
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پانچ پاکستانی، ایک آزاد اور جموں و کشمیر اور چار اوورسیز پاکستانی شامل ہیں۔ کیمبرج اور ڈیوک آف سسیکس کا
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ اقرا بسم اللہ کو ذہنی صحت کے لیے کام کرنے اور ڈپریشن میں مبتلا لوگوں کو سننے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اقرا نے اب تک 15 سے زائد قومی اور بین الاقوامی اداروں میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
گوجرانوالہ کی 20 سالہ رمنا سعید کو یہ ایوارڈ جنسی ہراسانی کے خلاف لڑنے اور خواتین کے لیے کھڑے ہونے کے لیے ان کے گراں قدر کام کے اعتراف میں دیا گیا۔