ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی طیارے مار گرائے ، ایران

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں ایک گھنٹے کے اندر 10 اسرائیلی طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے ایرانی فوج کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے ایک خاتون پائلٹ سمیت 3 اسرائیلی ایف 35 جیٹ طیاروں کو مار گرانے اور 2 اسرائیلی پائلٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسرائیلی فورسز نے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔دوسری جانب اسرائیل نے ہفتے کی رات ایران کے شہران آئل ڈپو پر حملہ کیا اور قدرتی گیس کی دو تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ایرانی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک اور اسرائیلی F-35 جیٹ طیارے کو مار گرایا اور پائلٹ کو پکڑ لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک ڈرون نے جنوبی پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا جس سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تاہم آگ فوری طور پر بجھا دی گئی۔.
ایک اور قدرتی گیس پروسیسنگ فیلڈ، فجریجام کو بوشہر صوبے میں ڈرونز نے نشانہ بنایا۔اس کے جواب میں ایران نے آج صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا۔. بیلسٹک، ہائپرسونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ میں اہم تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے کیا گیا، جس سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔. ہفتے کی رات کے بعد یہ تازہ ترین ایرانی حملہ ہے، جب ان حملوں میں کم از کم آٹھ اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نہیں رکا تو مستقبل میں اس سے بھی بڑے اور زیادہ مہلک حملے کیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com