اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج مارے گئے۔.
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں آپریشن کیا۔. سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کالاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے چار مختلف آپریشن کئے۔.
دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔. ہلاک ہونے وا لےخوارج بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔