ایران بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کوہ پیماؤں کو لے جانے والی منی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

ایرا ن میں صوبائی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان واحد شدینیا نے بتایا کہ حادثہ مشرقی آذربائیجان صوبے کے شہر ورزغان کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ منی بس پہاڑی علاقے میں واقع ایک سیاحتی گاؤں کی طرف جا رہی تھی کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر الٹ گئی اور کھائی میں گر گئی۔ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی، اگر وہ سیٹ بیلٹ باندھتے تو متاثرین کی تعداد کم ہوتی۔واضح رہے کہ سڑکیں اچھی حالت میں ہونے کے باوجود ایران میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح کافی زیادہ ہے جس کی وجہ گاڑی چلانے کی ناقص احتیاطی تدابیر ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca