120
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز مشرقی بغداد میں ایک دھماکے میں دس افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ فٹبال اسٹیڈیم اور ایک کیفے کے قریب ہوا، جب علاقے میں ایک گاڑی سے منسلک دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود ایک گیس ٹینکر میں ایک اور دھماکہ ہوا۔
زیادہ تر متاثرین فٹبال کے کھلاڑی تھے جو اسٹیڈیم میں موجود تھے۔