103
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا نے ریاستی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ضلع کھردا میں 4، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک افراد ہلاک ہوئے۔
ریاست بھر میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں بشمول جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بھی ہفتہ کو شدید بارش ہوئی اور اگلے چار دنوں تک ریاست کے کچھ حصوں میں ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔