اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سوئس حکومت نے ایک مسودہ قانون پارلیمنٹ کو بھیجا ہے جس میں برقع پہننے پر 1000 ڈالر جرمانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
چہرے کو ڈھانپنے کے حوالے سے گزشتہ سال ہونے والے ریفرنڈم کے بعد ‘برقعہ پر پابندی کے نام سے جانا جانے والا بل کل پارلیمنٹ کو بھیجا گیا تھا۔ ریفرنڈم میں برقعے پر پابندی کی حمایت 51.2% ووٹروں نے کی تھی لیکن اس وقت اسے اسلامو فوبک قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مشاورت کے بعد، کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں پابندی ہٹانے او ر 10,000 ڈالر تک کے جرمانے کے مطالبات کو مسترد کر دیا۔ کابینہ کے مطابق چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کا مقصد عوام کے تحفظ اور امن کو یقینی بنانا ہے، سزائیں ترجیح نہیں۔
سوئٹزرلینڈ کی 8.6 ملین آبادی میں سے تقریباً 5 فیصد مسلمان ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ترکی، بوسنیا اور ہرزیگووینا اور کوسوو سے ہے۔ لوسرن یونیورسٹی کا اندازہ ہے کہ ملک میں صرف کچھ خواتین ہی نقاب پہنتی ہیں۔