اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی بیان بازی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
سماء نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں، وہ صرف اپنے بھائی کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، اس لیے ان سے متعلق بیانات دیتے ہوئے سب کو بردباری اور احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بے یقینی کی فضا ہے، اور ایسے حالات میں برداشت اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قومی ایجنڈے پر حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، کیونکہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات چاہتی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے اور شہرام ترکئی کے بھائیوں کو خیبر پختونخوا میں دوبارہ وزارتیں پیش کی گئیں، تاہم ہم نے وزارتیں قبول کرنے سے انکار کر دیا۔