147 سالوں میں 1082 میچز، انگلیڈ کی کرکٹ ٹیم کا منفرد اعزاز

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلستان کی کرکٹ ٹیم نے 147 سالوں میں 1082 میچ کھیلنے کا منفرد سنگ میل عبور کر لیا ۔

انگلش کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1877 میں کھیلا، ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 500،000 رنز مکمل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میں کل 500،000 رنز مکمل کرنے میں 147 سال اور 1،082 میچز لگے، اس دوران انگلش ٹیم کے لیے 717 کرکٹرز نے یہ رنز بنائے۔انگلش کرکٹ ٹیم نے ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کیا جب بلے باز ہیری بروک نے دوسری اننگز کے 51ویں اوور میں کیوی باؤلر ولیمز کی گیند پر دو رنز بنائے۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی ٹیم ہے جس نے 1877 سے اب تک 868 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ انگلینڈ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی ہے، ان کے بلے بازوں نے اب تک اس فارمیٹ میں 929 سنچریاں اسکور کی ہیں۔اس کے علاوہ، آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیم کے مجموعی اسکور کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جس نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 428،000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔