اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت پاکستان نے گیس اور تیل کی پیدوار کو بڑھانے کیلئے
11 منسوخ شدہ لائسنس بحال کرنے کی منظوری دیدی۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ
حکومت نے عدالت سے باہر تصفیہ کے ذریعے منسوخ شدہ 11 لائسنسوں کی بحالی کے لیے ایک
فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔
۔یہ بھی پڑھیں
پاکستان سستے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے روس سے رابطہ کرے گا
حکومت ان ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (E&P) بلاکس میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع رکھتی ہے
اور تین ماہ کے اندر ملک کو لائسنس فیس اور دیگر چارجز کی مد میں فوری طور پر 50 ملین ڈالر ادا کر دے گی۔
پٹرولیم ڈویژن نے ایک حالیہ اجلاس میں کابینہ کو بتایا کہ ان کمپنیوں کے لائسنس اس لیے منسوخ کیے گئے کیونکہ
وہ طے شدہ پروگرام شروع کرنے میں ناکام رہیں اور سماجی بہبود وغیرہ جیسے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مالی ذمہ داریاں
پوری نہیں کیں۔لیکن کمپنیوں نے اسلام آباد سول کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور 11 لائسنسوں کو بحال کرنے کا حکم دیا ۔
مزید پرھیں
روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا: مصدق ملک
پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کو بتایا کہ جلد فیصلوں کے لیے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی
تعداد کی وجہ سے قانونی چارہ جوئی کرنے والی کمپنیوں نے بھی تلاش کے کام میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔