160
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد میں درج 11 مقدمات کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد میں درج 11 مقدمات کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اور 8 مقدمات سیشن عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم 8 مقدمات کی عدالت سے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کے لیے کمشنر آفس سے رجوع کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔
عمران خان کے خلاف ایک سوسے زائد مقدمات ہیں جن کے سلسلے میں وہ مختلف عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں گزشتہ روز بھی ان کی اسلام آباد میں پیشی تھی
عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے اوپر مقدمات سیاسی اور انتقامی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھ پر دبائو ڈالنے کے لئے تمام حربے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن میں کسی صورت بھی ہا ر نہیں مانوں کا جب تک آخری سانس باقی ہے ان چوروں اور لٹیروں کا مقابلہ کروں گا قوم میرے ساتھ جب بھی شفاف الیکشن ہوئے میری پارٹی کامیاب ہوگی ۔