102
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں بے قابو ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
ٹریفک کا یہ خوفناک حادثہ راجستھان کے علاقے بھرت پور میں پیش آیا ، متعدد افراد زخمی
حکام کے مطابق راجستھان سے اتر پردیش جانے والی بس ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے ایک پل پر کھڑی تھی۔ ڈرائیور سمیت کچھ مسافر بس سے اتر کر کھڑے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک ان پر چڑھ گیا۔ حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔مرنے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔