107
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
سعودی میڈیا نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا کہ 11 رکنی گروپ نے بینک صارفین کے کھاتوں سے فراڈ کرکے رقوم نکلوائیں۔
استغاثہ کے مطابق گینگ کے ارکان شہریوں کو کال کرکے میسج کرکے تفصیلات طلب کرتے تھے اور پھر شہریوں کے کھاتوں سے رقوم نکلواتے تھے۔ مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات مکمل کیں اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کیا۔
سعودی عدالت نے مجرموں کو قید اور ملک سے بے دخلی کی سزا سنائی۔ ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور سزا پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔