114
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنادی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ 11 رکنی گروپ نے فراڈ کرکے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوائیں۔
یہ بھی پڑھیں
مسجد نبوی میں نعرے لگانے پر پاکستانی شہری کو 3 سال قید کی سزا
استغاثہ نے کہا کہ یہ گینگ شہریوں کو کال کرکے ٹیکسٹ بھیج کر تفصیلات طلب کر تا اور پھر شہریوں کے کھاتوں سے رقوم نکا لتا تھا،استغاثہ کے مطابق مالی فراڈ کے حوالے سے 11 پاکستانیوں سے تفتیش کی گئی ہے اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔استغاثہ کے مطابق، ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا کا سامنا ہے اور سزا پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔