چین میں بے قابو سکول بس ہجوم پر چڑھ دوڑی،طلبہ سمیت 11 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین میں بے قابو اسکول بس ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے شان ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایک اسکول بس اپنے ڈرائیور سے کنٹرول کھو بیٹھی اور اسکول کے قریب کھڑی ہجوم سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے 11 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں میں 5 طالب علم اور 6 دیگر بچوں کے والدین تھے۔پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca