145
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ سے تحصیل ناظم سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حویلیاں لنگڑا کے قریب تحصیل چیئرمین عاطف منصف کی گاڑی میں فائرنگ سے خوفناک آگ لگ گئی۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر وہیکل اور 5 ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔
فائرنگ اور گاڑی میں آگ لگنے کے نتیجے میں تحصیل چیئرمین عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشیں سول ہسپتال حویلیاں جبکہ 7 افراد کی لاشیں سول ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی گئیں۔