کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جا گری،11 افراد جاں بحق ، 25 سے زائد زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بس ایران سے پنجاب جارہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقوں لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس اور لیویز سمیت دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔ .
دوسری جانب صدر آصف زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زائرین کی بس کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca