امریکی ریاست مشی گن شاپنگ مارٹ میں چاقو کے وار سے 11 زخمی، حملہ آور گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست مشی گن کے ٹریورس سٹی کے شاپنگ مال میں چاقو کے وار سے 11 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی اسپتال مانسن ہیلتھ کیئر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ تمام زخمی افراد کو شمالی مشی گن کے علاقے کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا اور ان کے مطابق تمام افراد چاقو کے حملے کا نشانہ بنے ہیں۔ہسپتال کی ترجمان میگن براؤن نے کہا کہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں تاہم مانسن ہیلتھ کیئر نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر مزید اپ ڈیٹ فراہم کرے گی۔مشی گن اسٹیٹ پولیس نے کہا کہ مقامی شیرف کا دفتر اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، اور اس وقت مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں کیونکہ تحقیقات جاری ہیں۔حکام نے عوام سے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے سے دور رہیں۔واقعے کے فوراً بعد فائر ٹرک، متعدد پولیس گاڑیاں اور وردی میں ملبوس ہنگامی کارکنوں کو والمارٹ کے باہر دیکھا گیا۔مشی گن کے گورنر گریچن وائٹمر نے اس افسوسناک واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے خیالات متاثرین اور اس برادری کے ساتھ ہیں جو تشدد کے اس وحشیانہ عمل کے بعد غمزدہ ہیں۔‘‘

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔