102
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے لیبیا میں 11 ہزار 300 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے شہر درنہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
لیبیا میں سمندری طوفان ، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی
اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق لیبیا میں اب بھی 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ اور 40 ہزار بے گھر ہیں اور آنے والے دنوں میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے سیلاب سے متاثرہ لیبیا تک امداد پہنچائی جا رہی ہے۔