غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے الامال اسپتال پر دھاوا بول دیا، خان یونس میں ایک ہفتہ قبل تباہ ہونے والے گھر سے 12 لاشیں برآمد ہوئیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 112 فلسطینی شہید اور 148 زخمی ہوئے۔ اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 131 ہو گئی ہے جب کہ 66 ہزار 287 زخمی بھی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو گیا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں بھی چھاپے مار رہی ہے، آپریشن جنین، نابلس اور ہیبرون میں کیا گیا۔
308