گیس کے نرخوں میں 113 فیصد اضافہ،عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس پر گیس کے نرخوں میں 113 فیصد اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کے لیے گیس کی قیمت میں 16 سے 113 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ گھریلو صارفین کو 12 مختلف محفوظ اور غیر محفوظ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گھریلو صارفین کو ماہانہ 25 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے جبکہ دیگر گھریلو صارفین کا ٹیرف 25 سے بڑھا کر 113 فیصد کر دیا گیا ہے۔

کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 28.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی نئی قیمت 1650 روپے ہو گئی ہے جب کہ پاور سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت بھی 22.8 فیصد اضافے سے 1050 روپے ہو گئی ہے۔

صنعتوں کے لیے 34%، سی این جی سیکٹر کے لیے 31%، کھاد کے لیے 46% اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس کے لیے 17.46%گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون 2023 تک ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca