101
عرب میڈیا کے مطابق عراقی شہر ہمدانیہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے جب ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے باعث لگی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ڈپٹی گورنر نے حادثے میں 113 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا دیا گیا ہے۔