اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) امریکی یونیورسٹیوں میں ایک ماہ سے جاری طلباء کے احتجاج کے بعد فلسطین کے حامیوں نے نیویارک کے ایک میوزیم پر قبضہ کر لیا ہے۔
معلومات کے مطابق مظاہرین نے بروکلین میوزیم کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا اور میوزیم کے اوپر ایک بینر لٹکا دیا جس پر ‘آزاد فلسطین لکھا ہوا تھا۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔ اسی روز پولیس نے مختلف مقامات پر احتجاج کے دوران 114 افراد کو گرفتار کیا۔
مظاہرین نے میوزیم کے عملے کو زدوکوب کیا اور جگہ جگہ توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں 34 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ نیویارک پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کے داخل ہونے سے قبل عوام کو میوزیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
کچھ مظاہرین نے میوزیم کی دیواروں کو سپرے پینٹ کرنے کی کوشش بھی کی۔ ان مظاہروں کا اہتمام ایک تنظیم نے کیا تھا جس کا نام ‘ہمارے لائف ٹائم کے اندر’ ہے۔