سوشل میڈیا کی دوستی کا شاخسانہ،دولہے کوشادی کے 12دن بعد پتہ چلا کہ اسکی بیوی مرد ہے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)انڈونیشیا میں ایک دولہے کو 12 دن بعد پتہ چلا کہ اسکی بیوی ایک مرد ہے.عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 26 سالہ لڑکے کی ایڈینڈا نامی لڑکی سے گفتگو انسٹاگرام پر شروع ہوئی اور دونوں نے باہر ملنا شروع کر دیا اور پھر شادی کر لی.

شادی کے 12 دن بعد د ولہا نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ مجھے دھوکہ دیا گیا. میری دلہن مرد نکلی.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ شادی سے پہلے ملاقات کیلئے جب آتی تو ہمیشہ پردے میں رہتی تھی اور شادی کے دن اس کے گھر والوں میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا.
دولہے کے مطابق دلہن نے یہ بہانہ بنایا تھا کہ اس کے والدین فوت ہو گئے ہیں اور اسے اس کے قریبی رشتہ داروں نے چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہ غریب اور یتیم تھی .
دولہے کا کہنا تھا کہ شادی کے ایک ہفتے بعد بھی جب وہ میرے پاس نہیں آئی تو مجھے شک ہوا اور تلاش شروع کر دی. جس سے حقیقت سامنے آئی.
دولہا نے پولیس کو مزید بتایا کہ اڈندا کے والدین زندہ ہیں اور وہ اپنے بچے کے 12 دن سے لاپتہ ہونے سے پریشان ہیں.
26 سالہ نوجوان کو اس کے گھر والوں نے یہ بھی بتایا کہ اڈنڈا لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے.
پولیس نے ایڈینڈا کو گرفتار کیا جس نے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے ایسا کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca